0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار بھی شامل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی پھر سے تشکیل نو کردی ہے اور وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کوبھی ای سی سی کا رکن بنادیا گیا ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی پھر سے تشکیل نو کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کو ای سی سی کا رکن بناد یا ہے۔ وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔ ای سی سی ارکان میں تجارت، توانائی اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں۔
اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو چیئرمین مقررکیا تھا۔ وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں