0

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی عہدیدار سے ڈاکو پرس چھین کر فرار

کراچی: ناظم آباد ملٹی چوک کے قریب میں بزرگ خاتون سے ڈاکو پرس چھین کر فرار ہوگیا،بزرگ خاتون سے ڈاکو کی چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بزرگ خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوارڈاکو بزرگ خاتون کے پرس پر جھپٹا مار دیتا ہے ڈاکو کے بیگ چھیننے کے دوران خاتون سر کے بل زمین پرگر جاتی ہیں ،خاتون کا سر زمین پر لگنے کے باعث وہ بے ہوش ہو گئی، متاثرہ بزرگ خاتون سابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی بھانجی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اہم عہدے دار بھی ہیں۔

گلبہارتھانے کےعلاقے ناظم آباد نمبر2 ملٹی چوک کے قریب میں بزرگ خاتون سے ڈاکو کی چھینا جھپٹی کی واردات کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج میں بزرگ خاتون کو گلی سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج موٹرسائیکل سوارڈاکو نے پہلے گلی کے دو چکرلگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہےبزرگ خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوارڈاکو بزرگ خاتون کے پرس پر جھپٹا مار دیتا ہے۔
ڈاکو کے بیگ چھیننے کے دوران خاتون سر کے بل زمین پرگر جاتی ہیں ،خاتون کا سر زمین پر لگنے کے باعث وہ بے ہوش ہو گئی جبکہ ڈاکو بیگ چھین کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا، برزگ خاتون کو گلی میں موجود لوگوں نے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر اسپتال منتقل کیا متاثرہ خاتون کے سر اور کہنی پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بزرگ کی شناخت شاہینہ سہیل کے نام سے کی گئی جو سابق جیل سپرنٹنڈنٹ جمیل احمد صدیقی کی بھانجی اور ایم کیو ایم پاکستان کی اہم عہدے دار بھی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق بزرگ خاتون نے بیگ چھینے کا واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا ہے واقعے کے بعد سے پولیس متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ جلد از جلد واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں