0

دہشتگردی کی حالیہ لہر؛ پنجاب میں 9 ہزار افراد واچ لسٹ میں شامل

لاہور: دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پنجاب میں متحرک 9 ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9883 افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی گئی جبکہ 19 ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں، افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی ہے۔
مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جبکہ شام سے واپس آنے والے 65 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، 753 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ واچ لسٹ میں شامل کیے گیے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں