0

عامر تانبا حملے میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔

ایف آئی اے زونل آفس میں اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے. انہوں نے کہا کہ چو نکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 مختلف واقعات میں بھارت ملوث تھا، اسی لیے اس واقعے میں بھی بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہو چکی ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس حوالے سے اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں 83 کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ ہوئی۔ سرکاری دفاتر میں عوام کو اوور بلنگ کی جا رہی تھی۔ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ بھی اوور بلنگ جیسی زیادتی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کے خلاف جاری مہم کو روکا نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں