واشنگٹن: امریکا نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر دی۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے مشترکہ سکیورٹی مفادات ہیں، دہشت گردی خطے کو غیر مستحکم کرتی ہے اس سے نمٹنا ضروری ہے، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رہے گا، پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔
ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، امریکا بھی معاملے کو دیکھ رہا ہے، خدشات سے بھارتی حکومت کو براہ راست آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
0