0

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ چھ مئی کو سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس سعادت عرفان خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں، عدالت نے متعلقہ فریقن کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ فیض آباد دھرنا کمیشن اپنی رپورٹ مرتب کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں