بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا

ایک طرف بھارت عالمی سطح پر اولمپکس کی میزبانی کے دعوے کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کی موجودگی نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کو متنازع بنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے دوران دو غیر ملکی کوچز آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔ کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو پر مختلف مواقع پر کتوں نے حملہ کیا اور کاٹنے سے وہ زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چیمپئن شپ کے آغاز کے بعد کتوں کے حملوں کا پانچواں کیس ہے۔ اس سے پہلے ایک سیکیورٹی گارڈ اور دو بھارتی شہری بھی ان حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس جیسے حساس اور عالمی معیار کے مقابلے کے دوران آوارہ کتوں کی آزادانہ موجودگی اور حملوں نے بھارت میں منعقدہ اس انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں