سونا مزیدمہنگا،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کااضافہ

اسلام آباد ۔عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 886ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے بعدملکی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کے اضافے کے بعد 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1801روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 51ہزار 404روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں