57 سالہ ارباز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر ارباز خان 57 برس کی عمر میں دوبارہ والد بن گئے۔ ان کی اہلیہ شورا خان نے ممبئی کے ایک اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔

شورا خان کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ارباز خان پوری طرح ان کے ساتھ موجود رہے۔ اسپتال آمد کے دوران ارباز خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

خیال رہے کہ ارباز خان اور شورا خان نے 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں خان فیملی کی رہائش گاہ پر سادگی سے شادی کی تھی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوست شریک ہوئے تھے۔ شادی کے بعد ارباز نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اور شورا والدین بننے والے ہیں۔

یہ ارباز خان کے والد بننے کا دوسرا تجربہ ہے۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی اداکارہ ملائکہ اروڑا سے 1998 میں ہوئی تھی جو 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس رشتے سے ان کا ایک بیٹا ارہان خان ہے جو اب 22 برس کا ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں