پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز سیریز کے آغاز سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جہاں فیلڈنگ، بالنگ اور بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی مشقیں کی گئیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آئرش کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔
ویزے میں تاخیر کے باعث فاسٹ بولر محمد عامر آج الصبح ڈبلن روانہ ہوئے ہیں جس کے باعث انکی پہلے ٹی20 میچ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں، البتہ سیریز دوسرے اور تیسرے ٹی20 میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
0