برطانیہ:الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 880 فیصد اضافہ

الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔

کمپنی نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں 11,271 کاریں فروخت کیں جو ایک ریکارڈ ہے،برطانیہ چین سے باہر اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے۔

برطانیہ BYD جیسی کمپنیوں کے لیے اس وجہ سے پرکشش مارکیٹ ہے کہ اس نے یورپی یونین اور امر یکا کے برعکس چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر محصولات عائد نہیں کیے ہیں۔

BYD جس کی گاڑیا ں بہت سی مغربی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں سستی ہیں ، کمپنی نے بتایا کہ برطانوی مارکیٹ میں اس کا حصہ ستمبر میں 3.6 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

BYD کے یوکے منیجر بونو جی نے کہا کہ کمپنی آنے والے مہینوں میں مزید نئی ہائبرڈ اور الیکٹرک کاریں لانچ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں