ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو ہم اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آمنہ الیاس سمیت دیگر اداکارائیں 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کراچی میں ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز شریک ہوئیں، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر علیزے شاہ، آمنہ الیاس، ثروت گیلانی، ہانیہ عامر اور آئمہ بیگ سمیت دیگر اداکارائوں اور شوبز شخصیات نے جلوے بکھیرے۔
آمنہ الیاس نے ایوارڈز شو میں بولڈ لباس پہن کر شرکت کی، جہاں انہوں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بھی بکھیرے۔
ماڈل و اداکارہ نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز بھی دیے اور ان کی بولڈ لباس کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
زیادہ تر افراد نے انہیں بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے انداز کو عریاںی پھیلانے کے مترادف قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ماڈل کے لباس پر بھی تبصرے کیے اور لکھا کہ اداکارائیں آزادی اور فیشن کے نام پر فحاشی پھیلا رہی ہیں۔
بعض افراد نے لکھا کہ آمنہ الیاس مغربی اور بھارتی ثقافت کو فالو کرکے یہاں بھی ایسا ہی ماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہیں۔
0