لبنان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے کینسر کے کیسز و اموات کا حامل ملک بن گیا ہے۔
ایک مطالعے کے مطابق لبنان میں کینسر کے نئے کیسز میں 1990 سے 2023 کے دوران تقریباً 162٪ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ اموات میں تقریباً 80٪ اضافہ ہوا ہے۔
لبنان نے مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں سب سے زیادہ کینسر کی شرح ظاہر کی ہیں مثلاً بریسٹ کینسر، پھیپھڑوں کا کینسر اور مثانے کا کینسر وغیرہ۔
مثال کے طور پر لبنان میں بریسٹ کینسر کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ پائی گئی ہے۔ اس کے پیچھے کئی عوامل ہیں جن میں تماکُو نوشی کا بہت زیادہ رجحان، فضائی آلودگی، جنریٹرز کی زیادتی، زرعی کیمیکلز کا استعمال اور صحت عامہ کے نظام کی کمزوری۔
دیگر رپورٹس بھی لبنان کو کینسر کیسز میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھنے والا ملک قرار دیتی ہیں۔











