دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے سریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 111 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 71 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ کپتان ڈونوون فریرا 15، اوٹنیل بارٹمن 12، کوربن بوش 11، جورج لنڈا 9، ناندرے برجر 9، کوانٹن ڈی کاک 7، ٹونی ڈی زورزی،میتھیو بریٹزکے 5 جبکہ ریزا ہینڈرکس صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

لنگی اینگیڈی 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے4، سلمان مرزا نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں