0

موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس راستے سے آئے موجودہ حکومت بھی اسی راستے سے آئی، نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے، سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی۔
یہ بات انہوں ںے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایرانی صدر کے لئے دعا گو ہیں، افسوس ناک واقعے پر افسردہ ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی عدالت نے پوچھا کہ جرم کیا ہے؟، نیب والے بھی بتاتے ہیں کہ مالی فوائد نہیں اٹھائے، نیب والے یہ بھی بتانے سے قاصر ہیں کہ کون سے اختیارات سے تجاوز کیا؟ بدقسمتی سے لوگ کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، نیب کے پاس کوئی شواہد نہیں ہوتے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے کیس بنائے ہیں، سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ تو ہونا پڑے گا، مستقبل میں جھوٹے کیسز سے بچنے کے لئے عدالت کوئی فیصلہ کرے گی۔ اسلام آباد والے کیس کو بھی واپس لے لیا گیا ہے جب تک اس ملک میں انتظامی طور پر کوئی بڑی تبدیلی نہیں آتی اس وقت نہیں اچھا ہونے کی امید نہیں، نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی، پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، عوام کہہ رہے کہ الیکشن چوری شدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں