پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، ساتویں ٹیم 175 کروڑ، 8ویں فرنچائز 185 کروڑ میں فروخت

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، ساتویں ٹیم 175 کروڑ، 8ویں فرنچائز 185 کروڑ میں فروخت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوا جہاں ساتویں فرنچائز ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی جبکہ آٹھویں فرنچائز کو اوزیڈ ڈیولپرز نے ریکارڈ 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائز شامل کرنے کے لیے آج بولی کا عمل اسلام آباد جناح کنونشن میں مکمل ہوا جس میں دس گروپس نے شرکت کی تاہم علی ترین گروپ نیلامی سے عین وقت پر دست بردار ہوگیا بعدازاں 9 گروپس نیلامی میں شریک ہوئے۔

ساتویں فرنچائز کی نیلامی کے لیے اولین رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی دی گئی، پرزم گروپ نے پانچ منٹ کے وقفے کے بعد مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔

ایف کے ایس نے بولی میں 13 کروڑ کا اضافہ کیا جس پر بولی 1ارب 68کروڑ تک پہنچ گئی۔ آئی ٹو سی نے نئی پی ایس ایل ٹیم کے لیے 1ارب 70کروڑ کی بولی لگا دی تاہم ایف کے ایس گروپ نے 1 ارب75 کروڑ کی بولی لگاکر ساتویں فرنچائز کی نیلامی جیت لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں