اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد جلد کابینہ ڈویژن سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
0