مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی کسی بات کا جواب دینا نہیں چاہوں گا، جو سچ ہے وہ سب جانتے ہیں کسی کے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔
سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہر بندے کو آزادی اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے۔ نواز شریف بھی اپنے خیالات کے اظہار میں آزاد ہیں، جو نواز شریف نے کہا میں اس پر جواب یا کمنٹ نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
0