کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ درِفشاں سلیم نے اداکار علی گل ملاح کی تنقید کو سنجیدہ لیتے ہوئے اپنا وزن کم کرنا شروع کردیا۔
درِفشاں سلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا ایک فوٹوکولاج شیئر کیا جس میں وہ جِم میں موجود ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے مشق کررہی ہیں۔
اداکارہ نے یہ تصاویر، اُن کے زائد وزن پر ہونے والی تنقید کے بعد انسٹاگرام پر شیئر کیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ درِفشاں سلیم سنجیدگی سے اپنا وزن کم کررہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر درفشاں سلیم کی جِم کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے کہا کہ اُنہیں تو زائد وزن کے باوجود بھی درِفشاں سلیم بےحد خوبصورت لگتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کے اداکار علی گل ملاح نے درِفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ میں بلال عباس نے درفشاں سلیم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب مقبول ہوا۔
اس ڈرامے کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ درِفشاں سلیم اور بلال عباس خفیہ نکاح کر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس افواہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
0