0

عمران خان تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ شہزاد ٹاؤن کے دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔
یاد رہے کہ وکلا مرزا عاصم بیگ اور نعیم پنجوتھہ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت پر دلائل دیئے تھے۔
ایڈووکیٹ مرزا عاصم بیگ نے کہا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں، عمران خان پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کئے جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں