0

شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا گیا، ممیا شاجعفر کا انکشاف

ابھرتی ہوئی اداکارہ ممیا شاجفر نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے شروع میں ہی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہراساں کیا گیا۔
ممیا شاجفر نے حال ہی میں فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا، جس دوران انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے جو کہ بہت طویل ہے، اس لیے انہوں نے اپنا مختصر نام ممیا شاجعفر رکھا۔


انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نام تبدیل کرنے سے قبل انسٹاگرام پر ماہم کے نام سے ہی اکاؤنٹ بنایا تھا لیکن مذکورہ اکاؤنٹ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے ہیک کرلیا تھا، جس کے بعد انہوں نے نئے نام سے نیا اکاؤنٹ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے آغاز سے قبل ہی شادی کرلی تھی اور انہوں نے اپنے کلاس فیلو لڑکے سے 25 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔
ممیا شاجفعر کے مطابق ایک دن والدہ نے انہیں گھر سے آنے پر ڈانٹا اور کہا کہ وہ شادی کب کر رہی ہیں، اس پر انہوں نے اپنے کلاس فیلو بوائے فرینڈ کو شادی کی پیش کش کی اور انہیں کہا کہ وہ اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجیں۔
اداکارہ کے مطابق ان کے بوائے فرینڈ نے والدہ کو رشتے کے لیے بھیجا اور ان کی شادی محض 10 دن میں ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں