0

جون تا اگست بجلی 1 روپے 93 پیسے مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی، اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے، قبل ازیں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا جب کہ آج نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں