0

پشاور میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی

پشاور، دادو، اسکردو، بھگروڈ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا تاہم تاہم حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر کریں گے، لاہور کی زونل کمیٹی کو چاند کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

پشاور میں ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی ، زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے ۔

کمیٹی ممبران میں مولانا عبدالبصیر،مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل ہیں، اجلاس میں صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہوں گی۔ شہادتوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ شیئر کر دیا گیا۔

واضح رہے ذوالحج کے چاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں