الور: بھارت کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی کو میل نرس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی پولیس کے مطابق راجستھان کے ضلع الور میں واقع نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل 24 سالہ مریضہ کوملزم چراغ یادو نے صبح 4 بجے کے قریب مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ جب اس نے الارم بجایا تو ملزم نے اسے بے ہوش کرنے کا انجکشن لگادیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو خاتون کے بستر پر جاتے اور پردہ ڈھانپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خاتون کو جب ہوش آیا تو اس نے اپنے شوہر اور گھر والوں کو فون کرکے واقعے سے آگاہ کیا۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی اور واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔
0