0

قندھار میں خودکش بم دھماکہ، 21 افراد جاں بحق، 50 زخمی

قندھار: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش بم دھماکہ کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ شہر کے مرکز میں واقع ایک بینک میں ہوا، دھماکے کے وقت افغان سرکاری ملازمین تنخواہیں لینے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔

طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں، قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کی۔

انعام اللہ سمنگانی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں