0

راولپنڈی میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی: راولپنڈی میں کار چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کر لی۔
سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی اے 6326 وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیر استعمال تھی جوکہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے نام رجسٹرڈ تھی۔
مقدمہ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
مدعی کے مطابق سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی لیکن صبح 8 بجے باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی، ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں