0

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کو ’منافق کیوں کہا؟ وضاحت سامنے آگئی

 لاہور: پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی کو ’منافق‘ کیوں کہا ہے۔

فیس بک پر اپنی طویل پوسٹ میں گلوکار نے لکھا راحت فتح علی خان کے مشہور گانے ’ضروری تھا‘ میں بطور تخلیق کار ان کا حصہ تھا جس کا کریڈٹ انہیں نہیں دیا گیا۔

ساحر علی بگا نے لکھا کہ انہوں نے ہر اس شخص کو منافق کہا ہے جو کسی کے حق کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے یا اس کا حق مار لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے راحت فتح علی خان کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے اور وہ انہیں انسانیت کے ناطے ان کا حق دیں۔

گلوکار نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کئی ثبوت ہیں کہ راحت فتح علی خان نے انہیں ان کے کام کا کریڈٹ نہیں دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں