اسرائیل پر حملے؛ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn

اسرائیل پر کامیاب حملے کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مظلوم فلسطینی جنگجو تنظیم حماس کی جانب سے آج اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد کامیاب راکٹ فائر کیے گئے جس پر کم ازکم 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔حملوں کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر ارکین کی اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر عہدے دار ٹی وی پر حماس کے کامیاب حملے کی خبریں دیکھ رہے ہیں جس کے بعد تمام افراد نے مل کر سجدہ شکر ادا کیا۔