نیو یارک: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے دو نئے اسمارٹ فون پکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف کرادیے۔نیو یارک میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں گوگل کی فلیگ شپ ڈیوائسز کی رونمائی کی گئی جہاں توجہ کا مرکز فون کا جدید کیمرا سسٹم رہا۔گوگل کی جانب سے ڈیوائسز میں 50 میگا پکسل مرکزی کیمرا، بلٹ ان تھرما میٹر اور نئے ’بیسٹ ٹیک‘ ٹول سمیت کئی دلچسپ فیچرز پیش کیے گئے ہیں۔