دنیا بھر کے ہیکرز کے لیے قواعد جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn

جنیوا: ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی (آئی سی آر سی) نے پہلی بار تنازعات میں ملوث شہری ہیکرز کے لیے قواعد شائع کیے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے حملے کے بعد سے بہت بڑی تعداد میں لوگ پیٹریاٹک سائبر گینگز میں شامل ہو رہے ہیں۔تنظیم جو جنگ کے قوانین کی نگرانی کی ذمہ دار ہے، نے آٹھ نکاتی قوانین میں اسپتالوں پر سائبر حملوں کی پابندی بھی عائد کی ہے، جو کہ شہریوں میں دہشت پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔تاہم دوسری جانب کچھ سائبر گینگز نے بی بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ ان قواعد کو نظر انداز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔