ایکس فیڈ میں بڑی تبدیلی، صارفین تذبذب کا شکار

Facebook
Twitter
LinkedIn

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے پروفائل فیڈ پر ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے جس کے بعد صارفین تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔متعارف کرائی جانے والی تبدیلی کے تحٹ پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے جانے والے لنک کی سرخی اور پریویو تصویر کے نیچے دی گئی تفصیلات واضح طور پر نہیں دیکھی جاسکیں گی۔اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین نے ایکس پر کی جانے والی پوسٹس کے درمیان فرق نہ کرسکنے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔