15 سال سے بغیر پیسوں کے رہنے والا دنیا کا واحد آدمی

Facebook
Twitter
LinkedIn

ڈبلن: مارک بوائل جنہیں ‘The moneyless man’ بھی کہا جاتا ہے، نے 2008 میں پیسوں کا استعمال ترک کر دیا تھا اور تب سے وہ پیسے سے پاک طرز زندگی گزار رہے ہیں۔آئرلینڈ کے شہری مارک بوائل کو پیسوں کے بغیر زندگی گزارے 15 سال ہوچکے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیکنالوجی سے بھی پرہیز کر رکھا ہے اور زیادہ ‘فطری’ زندگی کو اپنانا پسند کرتے ہیں۔بزنس اور اکنامکس میں ڈگری کے ساتھ کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مارک بوائل نے جلد ہی برسٹل، برطانیہ میں ایک آرگینک فوڈ کمپنی میں اچھی تنخواہ والی نوکری ڈھونڈ لی۔ یہ ان کا برسوں سے منصوبہ رہا تھا کہ ایک اچھی نوکری حاصل کریں اور وہ تمام مادی چیزیں خریدیں جن کو معاشرہ کامیابی کیلئے ناگزیر سمجھتا ہے۔