پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان جڑواں بھائی ہیں، انھیں جدا نہیں کیا جاسکتا، ہماری تہذیب، ثقافت اور دین مشترک ہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلاء کے فیصلے میں جلد بازی سے گریز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پاک افغان حکومتوں کے درمیان تناؤ اور افغانوں کو پاکستان سے نکالنے کے اعلان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔