جیکب آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اب ہم بھی برداشت نہیں کرسکتے، مہنگائی پاکستان کے عوام کیلیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپیلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلیے تیار ہے، پاکستان کے عوام کو جلد موقع ملے گا وہ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں۔ جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، عوام کو ووٹ کے حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے۔