2023 میں شاہ رخ کا تین فلموں سے 3000 کروڑ کا تاریخ ساز بزنس کرنے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں اپنی فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد چار برس کے وقفے پر چلے گئے اور 2023 میں سدھارتھ آنند کی فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ بڑے پردے پر ان کی واپسی ہوئی۔ ’پٹھان‘ کی ناقابل یقین کامیابی اور بزنس نے کنگ خان کو دوبارہ بالی وڈ کی حکمرانی دے دی اور یہ بادشاہت یہیں نہیں رکی بلکہ اداکار کی دوسری فلم ’جوان‘ نے اپنی باکس آفس کامیابی میں ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔