ورلڈکپ؛ افغانستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn

آئی سی سی ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف 30 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنالیے۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر رحمان اللہ گربار 21 جبکہ رحمت شاہ 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، ابراہیم زادران 65 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

افغان کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فضل الحق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ مچل مارش اور گلین میکسویل کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔