یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn

کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا۔کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ بلال عباس اور ارسلان نصیر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔یمنیٰ زیدی نے 2 لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے اور سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی اداکارہ بن گئیں۔یمنیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی۔