اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا کووارننگ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

بھارتی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے جو بھی پلیٹ فارمز ’ڈیپ فیک ویڈیوز‘ (جعلی ویڈیوز) بنائیں گے یا پھیلائیں گے ان کو قانونی کارروائی اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایڈوائزری کے مطابق کمپیوٹر اور دیگر کمیونیکیشن آلات کو استعمال کرکے جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔