آئی سی سی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانی ٹیم کو دھول چٹادی۔دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کا 156 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر تنزید حسن رن آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔ مہدی حسن میزاز اور نجم الحسن نے 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مہدی 57 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ کپتان شکیب الحسن 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹر نجم الحسن 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔