افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں درآمد اشیاء پر عائد ٹیکسوں کے برابر بینک گارنٹی لازمی قرار

Facebook
Twitter
LinkedIn

اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی جانے والی اشیاء پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مالیت کے برابر بینک گارنٹی اور بینک گارنٹی کی صورت میں قابل کیس فنانشل گارنٹی کوبھی لازمی قرار دے دیا گیا۔ایف بی آر نے کسٹمز رولز میں ترامیم کردیں، افغان درآمدی کنسائمنٹس کی 25 فیصد اسکیننگ اور دس فیصد کی رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ایگزامینیشن ہوگی، اس حوالے سے دو نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے۔