پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 93 پیسے کم ہو کر 282 روپے 69 پیسے ہوگیا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے کا تھا۔ ڈالرکا بھاؤ انٹربینک میں ایک ہفتے میں 5 روپے کم ہوا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 24 روپے 48 پیسےکم ہو چکا ہے۔