ایک 68 سالہ خاتون نمونیا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئیں۔ انہیں اینٹی بائیوٹکس ملتی رہی اور 2 دن کے بعد ان کی حالت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ جتنے دن وہ اسپتال میں داخل رہیں، روزانہ ٹیسٹ کیلئے وہ خون دیتی رہیں۔اسپتال میں تیسرے دن وہ تھکاوٹ کی شکایت کرتی ہیں اور چوتھے دن لیبارٹری کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے ہیموگلوبن اور ہیماٹوکریٹ کی سطح کافی گر گئی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ٹیسٹ کے نتائج درست ہیں، ٹیسٹ کو دہرانے کے لیے خاتون کا خون دوبارہ لیا گیا۔ پانچویں دن ان کا ہیموگلوبن لیول نچلے لیول تک آگیا جو کہ داخلے کے وقت ہیموگلوبن کی سطح سے 2 درجہ کم تھا۔