تمباکو نوشی چھوڑنے میں ممکنہ طور پر مدد گار سبزیاں

Facebook
Twitter
LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی تعداد کم و بیش 1.3 ارب ہے۔ متعدد مطالعوں کے بعد تمباکو نوشی کے صحت پر مہلک اثرات سامنے آنے پر لوگوں کو یہ عادت ترک کرنے لیے زور دیا جا رہا ہے۔تمباکو نوشی ترک کرنے کے خواہاں افراد اس مہلک عادت کو خیرباد کہنے کے لیےکوئی متبادل عادت یا چیونگ گم وغیرہ جیسی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں تاکہ انہیں سیگریٹ کی طلب کم سے کم ہو۔کچھ برس قبل جرنل نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ریسرچ میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ وہ افراد جو زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان کے کم سبزی اور پھل کھانے والوں کی نسبت کم از کم 30 دن تک تمباکو نوشی کے بغیر رہنے کے امکانات تین گنا زیادہ ہوتے ہیں۔