مشیگن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ادرک آٹو امیون امراض میں مبتلا افراد میں سوزش کو قابو کرنے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔آٹو امیون امراض میں قوت مدافعت جسم کے مختلف اعضاء پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔یونیورسٹی آف مشیگن اور یونیورسٹی آف کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے محققین نے ادرک سے بنے سپلیمنٹ کے نیوٹروفِل نامی وائٹ بلڈ سیل کی ایک قسم پر اثرات کے متعلق مطالعہ کیا۔جرنل جے سی آئی انسائٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کی ٹیم کی دلچسپی نیوٹروفِل ایکسٹراسیلولر ٹریپ (این ای ٹی) فارمیشن نامی امیون رسپانس میں تھی۔اس امیون رسپانس کو این ای ٹی اوسس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق سوزش سے ہوتا ہے جو آٹو امیون امراض کا سبب ہوسکتا ہے۔