ہیمبرگ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھڑکی کے بغیر دفتر میں کام کرنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کو بدتر کر سکتا ہے۔ایک چھوٹی سی تحقیق میں ذیا بیطس میں مبتلا 13 ریٹائرڈ افراد سے دفتر جیسے ماحول میں تقریباً پانچ دن گزارنے کا کہاگیا۔ اس دفترمیں ایک کھڑکی موجود تھی جس سورج کی روشنی کمرے میں آتی تھی۔ان افراد نے اتنا ہی عرصہ ایک ایسے دفتر میں بھی گزارا جس میں کوئی کھڑکی نہیں تھی اور صرف مصنوعی برقی ایل ای ڈی لائٹیں لگی ہوئیں تھی۔جب ان افراد نے کھڑکی والے دفتر میں کام کیا تب ان کے بلڈ شوگر کی مقدار کل وقت کا 59 فی صد نارمل رہی۔ لیکن برقی روشنی کے نیچے یہ مقدار کل وقت کا 51 فی صد نارمل رہی۔