گیس کا گردشی قرضہ3000 ارب،پیٹرولیم ڈویژن کا جامع پلان آئی ایم ایف کےحوالے

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں پیٹرولیم ڈویژن نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے جامع پلان عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو پیش کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 3000 ارب روپے کے قریب پہنچ چکا ہے، جس پر پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف وفد کو مکمل بریفنگ دی ہے۔ قرضے کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ریاستی اداروں کے منافع کے جزوی استعمال کی تجویز پر غور جاری ہے۔

آئی ایم ایف کو گیس کمپنیوں کا 5 سالہ ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے، جس میں منافع، نقصان، بیلنس شیٹس اور دیگر مالیاتی تفصیلات شامل ہیں۔گیس سیکٹر کے قرضے کو اگلے 5 برسوں میں ختم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، جسے حکام نے قابلِ عمل قرار دیا ہے۔تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے تاحال اس پلان کی مکمل منظوری نہیں دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ آئندہ بجٹ کی منظوری کے لیے درکار شرائط کو جلد حتمی شکل دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان بجٹ سازی پر مذاکرات مرحلہ وار جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیشرفت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں