نجی کلب انتظامیہ نےجنت مرزا اوران کے والد کی ممبر شپ معطل کردی

لاہور۔فیصل آباد کے چناب کلب میں جوڈیشل آفیسر اور ممبر کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ چناب کلب انتظامیہ نے ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کے و الد ایس پی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے انچارج مرزا انجم کمال کی ممبر شپ معطل کر دی۔

چناب کلب انتظامیہ نے ایس پی مرزا انجم کمال پر جھگڑے کی ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا۔کلب انتظامیہ نے ایس پی انجم کمال کو انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا بیان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

کلب انتظامیہ نے مرزا انجم کمال کی فیملی پر چناب کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایس پی مرزا انجم ٹک ٹاکر جنت مرزا کے والد ہیں۔ جنت مرزا پربھی چناب کلب میں داخلے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں