موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے، وزیر مملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہے، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ منگل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں

یوتھ کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔سی ای او تاون محمد شہباز خان نے کہا کہ وہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں