پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان 113 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 113 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 36 ویں اوور میں 156 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی.

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان ہیلے میتھیوز نے 150 گیندوں پر 140 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شیمانے کیمبل نے 45، شینیلے ہینری نے 23، چیڈیان نیشن اور عالیہ علینے 17،17 رنز بنا سکیں جبکہ راشدہ ولیمز ایک، سٹیفنے ٹیلر 2، ایفے فلیچر 4، زائدہ جیمز 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، کرشما ریمہارک 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ندا ڈار اور ناشرہ سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں