اسلام آباد ۔رواں سال ٹویوٹا کی نئی لیکسس اسپورٹس کار کے اندرونی ڈیزائن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ گڈووڈ فیسٹیول میں پیش کی گئی اس دلکش گاڑی نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔
اس اسپورٹس ماڈل کی تیاری گزشتہ چار برس سے جاری تھی، جب کہ ڈیڑھ سال قبل اس کی پرفارمنس اور ایندھن کے معیار کو سڑک پر جانچنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
گاڑی کا انٹیریئر خاصے منفرد گہرے گلابی رنگ میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جو دیکھنے والوں کو خوب بھا رہا ہے۔ اس ماڈل میں ٹویوٹا نے پہلی بار خودکار (آٹومیٹک) ٹرانسمیشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
ڈیش بورڈ کو دو رنگوں کے حسین امتزاج سے تیار کیا گیا ہے، جس میں ٹچ اسکرین کی جدید سہولت شامل کی گئی ہے، اور ساتھ ہی پیانو بلیک فنشنگ بھی نمایاں ہے۔
اس نئی لیکسس کار کا ظاہری انداز خالص اسپورٹس کار کا تاثر دیتا ہے۔ گاڑی میں صرف دو نشستیں رکھی گئی ہیں، اور اس میں AV-8 اسپیڈ فیچر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جو اس کی اسپورٹس کار شناخت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔











